پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی طرف بڑھ سکتا ہے اور یہ اقدام آئندہ چند مہینوں میں ہو سکتا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس فیصلے کو حتمی شکل دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ فیصلہ کسی خاص فریق کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہے، بلکہ یہ اقدام ان کے مطابق درست ہے۔
میکرون کا کہنا تھا کہ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ضروری ہے اور وہ اس سمت میں قدم اٹھانے کی حمایت کرتے ہیں۔
فلسطینی حکام نے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔