سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر ہوگئی

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر ہوگئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان متوقع ملاقات مؤخر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی ہوئی۔

ملاقات کو دوبارہ شیڈول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب یہ ملاقات پیر کے روز صبح ساڑھے نو بجے ہو گی۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے آئی ایم ایف کے مشن کی طرف سے ملاقات کی دعوت کو قبول کیا تھا، جس میں آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد کار اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں