ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: چین پر 125 فیصد ٹیرف نافذ، دیگر ممالک کو 90 دن کی رعایت

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ: چین پر 125 فیصد ٹیرف نافذ، دیگر ممالک کو 90 دن کی رعایت

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسی میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ کر دیا، جبکہ پاکستان سمیت وہ ممالک جو امریکا کے ساتھ جوابی ٹیرف میں شامل نہیں ہوئے، انہیں 90 دن کی عبوری رعایت دے دی گئی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو جلد احساس ہو جائے گا کہ امریکا کو دھوکا دینا اب قابل قبول نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پر بھاری ٹیرف لگانے کا مقصد امریکی معیشت کو تحفظ دینا ہے اور غیر منصفانہ تجارتی رویوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ اب تک 75 سے زائد ممالک نے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عبوری 90 روزہ مدت کے دوران ان پر صرف 10 فیصد ٹیرف لاگو رہے گا۔

مصنف کے بارے میں