ہم نہ تو اپنی جوہری کامیابیوں سے پیچھے ہٹیں گے، نہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتا کیا جائے گا ، ایرا نی صدر

ہم نہ تو اپنی جوہری کامیابیوں سے پیچھے ہٹیں گے، نہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتا کیا جائے گا ، ایرا نی صدر

تہران : ایران نے امریکہ  کی جانب سے ملنے والی فوجی دھمکیوں کو مسترد کردیا ہے ، ایرانی صدر  مسعود پیز شکیان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ایران نہ تو اپنی جوہری کامیابیوں سے پیچھے ہٹے گا اور نہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتا کیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو  جتنی دھمکیا ں دےگا ایران اتنا زیادہ مضبوط ہوگا ، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں البتہ وقار اور فخر کی بنیاد ہر مذاکرات کیے جا ئیں گے ۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہم جوہری بم بنانا نہیں چاہتے بلکہ ہمیں جوہری توانائی اور جوہری سائنس کی ضرورت ہے ۔

مصنف کے بارے میں