میرپورخاص: خاتون پولیس اہلکار کی پُراسرار موت، شوہر زیر حراست

12:26 AM, 10 Apr, 2025

میرپورخاص :میرپورخاص کی سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں ایک خاتون پولیس اہلکار مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق مہوش جروار نامی اہلکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، جس سے بظاہر خودکشی کا تاثر ملتا ہے، تاہم واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

متوفیہ کی لاش کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، تاکہ موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، جو ایک مقامی ہوٹل کا مالک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے اندراج اور آئندہ کارروائی کا فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ واقعہ کی نوعیت کے پیشِ نظر مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں