لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت امداد کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت امداد کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ سعودی ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔ سعودی میڈیانے وزیراعظم کے دورے کو خصوصی کوریج دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں قرضی نہیں تجارت چاہیے۔ پاکستانی قیادت نے امداد کے بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نجکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔