سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یو اے ای اور قطر سے بھی وزیراعظم کی بات ہوگئی ہے ، معیشت قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو اے ای اور قطر سے بھی وزیراعظم کی بات ہوگئی ہے ، معیشت قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری پر چلے گی۔
سعودی عرب کی مہمان نوازی کے شکر گزار ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قرض نہیں سرمایہ کاری چاہیے، جس کا فوری نتیجہ مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری ہوگی۔انی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستانی فارن انویسٹمنٹ بھیجنا بند کردیں لیکن اس کے باوجود فارن ریمیٹنس آئے۔
فلسطین کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کو نہیں بھولنا چاہیے، امریکا سمیت برطانیہ اور یورپی ممالک کا ضمیر سویا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہمیں بھی اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے، ایک طرف فلسطین میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے، دوسری طرف مسلم امہ کی خاموشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی شکل بدل جائیگی، تاریخ میں سٹاک مارکیٹ اوپر گئی، آئی ایم ایف کا جو پیکیج مل رہا ہے شاید آئندہ اس کی ضرورت نہ پڑے۔