رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے:خالد مقبول صدیقی

 رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے:خالد مقبول صدیقی

کراچی:سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہےکہ   رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔


انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کاسانس لینے کے بجائےخوف کا شکار ہوتے ہیں۔خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنےکی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنےبچوں کے مستقبل کافیصلہ کرنےکاحق ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ملک کا سوچنا ہوگا، اس وقت ملک بڑےچیلنج کاسامنا کر رہا ہے۔ فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرت کے نام یہ دن منسوب کرناچاہیے۔

مصنف کے بارے میں