لاہور:سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کاکہنا ہےکہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے،8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے،8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عید پر فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے دعا ہے انہیں مظالم سے نجات ملے۔ کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، 2018 میں ملک سیاسی اور معاشی طور بھی مستحکم تھا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اُس وقت کی حکومت کو ڈی ریل کیا الیکشن میں دھاندلی کرائی، ملک کو سیاسی عدم استحکام کیا جس سے معاشی حالات بھی خراب ہوئے۔
ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے،8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا:رانا ثناءاللہ
09:26 AM, 10 Apr, 2024