زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکن اور عمران خان کے سیکیورٹی اہلکاروں میں تصادم ، ڈنڈے چل گئے 

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکن اور عمران خان کے سیکیورٹی اہلکاروں میں تصادم ، ڈنڈے چل گئے 
سورس: Screen Grabed

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور عمران خان کی سکیورٹی کے درمیان لڑائی ہوگئی ۔ کارکنان مشتعل ہوگئے۔ 

"دا پاکستان ڈیلی" کی رپورٹ کے مطابق میانوالی سے آئے کارکنوں اور عمران خان کی سیکورٹی کے درمیان لڑائی ہوئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے کارکنوں پر ڈنڈے برسائے۔ 

کارکنوں نے لوہے کی رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی۔ انہیں ٹانگوں کے ذریعے گرانا چاہا لیکن گرا نہ سکے ۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں ہمارے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کی سیکورٹی کے اہلکار عمران خان کے ساتھ افطاری کے نام پر کارکنوں سے 2 ، 2 ہزار روپے لے رہے ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن وقاص امجد نے بھی شکوہ کیا تھا کہ زمان پارک میں اپنے لیڈر کے ساتھ افطاری کا حق سب سے پہلے انکا ہے جو عرصہ دراز سے زمان پارک ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1644315987410395140

 انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ  یہاں ہر کوئی گھر بیٹھ کر اپنے ذرائع استعمال کررہا ہے ایسا نہ کریں ہمیں اپنے ورکرز کا خیال کرنا چاہیے۔