عمران ذہنی مریض ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے ، دوست اس کا پاگل خانے سے علاج کروائیں: اقرار الحسن، اقرار ذہنی مریض ہے: عمران ریاض

عمران ذہنی مریض ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے ، دوست اس کا پاگل خانے سے علاج کروائیں: اقرار الحسن، اقرار ذہنی مریض ہے: عمران ریاض
سورس: File

لاہور : سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن اور صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض خان کی ٹویٹر پر تلخ کلامی ہوگئی ہے۔ اقرار الحسن نے عمران ریاض خان کو جھوٹا قرار دیا جبکہ عمران ریاض نے اقرار کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے بلاک کردیا۔ 

  

عمران ریاض نے ایس ایچ او وزیر آباد کے جاں بحق ہونے پر ٹویٹ کی کہ ایس ایچ او پر طاقت ور حلقوں نے دباؤ ڈالا اور ایف آئی آر نہیں ہونے دی۔ 

اس پر اینکر پرسن اقرار الحسن نے رپلائی کیا کہ عمران بھائی اپنے فالورز بڑھانے کیلئے کسی کو موت کو استعمال نہ کریں۔ چند دن میں آپ کی 15 ویں جھوٹی ٹویٹ ہے۔ 

اینکرپرسن اقرار الحسن کو جواب دیتے ہوئے عمران ریاض نے کہا کہ آپ ذہنی مریض ہیں۔ اس لیے آپ کو بلاک کر رہا ہوں۔ 

https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1645229463045828609

اینکرپرسن اقرار الحسن نے عمران ریاض کو جواب دیتے کہا کہ آپ آزادی اظہار رائے کے چیمپئن بنتے ہیں۔ 15 ویں جھوٹی ٹویٹ ثبوت کے ساتھ پیش کی لیکن دلیل کے ساتھ جواب دینے کے بجائے بلاک کردیا۔ 

اینکر پرسن اقرار الحسن نے مزید کہا کہ ذہنی مریض میں نہیں بلکہ آپ ہیں۔ دوستوں کو چاہیے کہ عمران بھائی کا علاج کرائیں۔ 

واضح رہے کہ ایس ایچ او وزیر آباد کے ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے پر پی ٹی آئی کے حامی سوشل میں میڈیا پر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی موت کے پیچھے ن لیگ ہے جبکہ ن لیگ کے حامی دعویٰ کر رہے ہیں پی ٹی آئی نے ایس ایچ او کو قتل کروایا۔ 

مصنف کے بارے میں