چیف جسٹس سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف جسٹس سمیت 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

چیف جسٹس آف پاکستان سمیت عدالت عظٰمی کے 4 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی  گئی۔


سردار سلمان ڈوگر ایڈووکیٹ کی طرف  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف شکایات دائر کی گئی ہیں جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ایک اور شکایت دائر کرادی گئی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ  غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججزنے مس کنڈکٹ کیا، چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی چیف جسٹس سمیت چاروں ججزکو عہدے سے ہٹایا جائے۔