2 ہزار 470 بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

 2 ہزار 470 بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
سورس: file

لاہور: پنجاب کے مختلف گوردواروں میں بیساکھی تہوار کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 2 ہزار 470  بھارتی سکھ یاتری واہگہ اٹاری بارڈر کو پیدل عبور کر کے پاکستان  پہنچے۔

سکھ یاتری گردوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال)، گردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب، گردوارہ ڈیرہ صاحب (لاہور) اور گردوارہ دربار صاحب (کرتارپور)، نارووال میں بیساکھی تہوار کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے یاتریوں کا استقبال کیا اور وہاں انہیں لنگر بھی پیش کیا گیا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان ان کی اپنی سرزمین ہے جہاں وہ اپنے گرو کے درشن کر سکتے ہیں۔