الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش

 الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس  میں اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور کہا کہ آناًفاناً منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش بچھا دی گئی، کامیاب حکومت کی معاشی پالیسیوں کو نقصان پہنچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو نکالا گیا تو ہمیں تباہ شدہ معیشت ملی، پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے  ملک دیوالیہ ہوجائے، ہمارا پہلا چیلنج ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا اور اگلا مرحلہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے، اب ہم معاشی استحکام سے ترقی کی طرف چل پڑے ہیں ، کوشش ہے ہاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

 قومی اسمبلی نے الیکشن اخراجات بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا اور اجلاس جمعرات دن 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔