اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شفاف اور غیرجانب دار انتخابات یقینی بنا نے کے لیے انتخابی عمل کی رپورٹنگ اور نگرانی کے لیے غیرملکی مبصرین اور رپورٹرز کے لیے 30 نکاتی کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا۔
ای سی پی کے مطابق پاکستان میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے اور رپورٹ کرنے والے افراد اور گروپس کو ضمانت سمیت کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے اور یہ ا کوڈ آف کنڈکٹ بین الاقوامی اخباروں، چینلز اور صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر سوشل میڈیا کے کارکنوں پر بھی لاگو ہوگا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ بین الاقوامی مبصرین اور صحافیوں کو ویزے کے لیے قواعد کی پیروی کرنی چاہیے اور پاکستان کی خود مختاری، شہریوں کے حقوق اور آزادی کا احترام کرنا ہوگا اور وہ ویزے کی مدت سے زائد عرصے ملک میں قیام نہیں کرسکتے ہیں۔