لندن : برطانوی اخبار دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کو عدم اعتماد تحریک واپس لے کر الیکشن میں نہ جانے پر مارشل لا کی دھمکی دی تھی ۔
برطانوی اخبار گارڈین نے اپنے پاس موجود دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان جنہیں ہفتے کے روز پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے معزول کر دیا گیا نے اپوزیشن کو اقتدار سونپنے کے بجائے مارشل لاء نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
برطانوی اخبار کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر عمران خان نے ابتدائی طور پر ووٹنگ کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف اپوزیشن سپریم کورٹ گئی جس پر سپریم کورٹ نے خان کے اقدامات کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا اور ہفتے کو ووٹنگ کرانے کا حکم دیا اور گزشتہ رات ان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
Imran Khan threatened to impose martial law, documents suggests https://t.co/C4LDR1SujL
— The Guardian (@guardian) April 10, 2022
برطانوی اخبار نے مزید بتایا کہ جمعہ کے روز عمران خان کی حکومت کے ایک سینئر وزیر نے اپوزیشن لیڈر کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا: "مارشل لا یا انتخابات - آپ کی مرضی۔"
اخبار کے مطابق حزب اختلاف کی شخصیت نے بتایاکہ اس نے عمران خان کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو یقین تھا کہ یا انہیں ہونا چاہیے یا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔