راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری انتخابات کرائے جائیں۔ عمران خان کی سربراہی میں جیل بھروتحریک کا اعلان کرتا ہوں۔
لال حویلی میں عوام سے خطاب کرتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی سمجھتا ہوں۔ سب سے آخر میں استعفیٰ اس لیے دوں گا کہ کہیں میرے پیچھے کوئی ہو ہی نا۔ایک غیر ملکی سازش کے تحت عمران خان کو نکالا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو عمران خان کے پیچھے اکٹھا کر کے دکھاؤں گا۔ ساری اپوزیشن بھی ایک جگہ اکٹھی ہو گئیں۔ بلاول بھٹو کراچی سے نکلا تھا میں بھی کراچی سے نکلوں گا۔