اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مہینے میں قوم پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائیں: شہباز شریف

12:40 PM, 10 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے رمضان کے بابرکت مہینے میں اس قوم پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مبارک ماہ میں اس قوم پر اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائیں۔ الحمد اللہ، وطن عزیز اور پارلیمینٹ کا ایوان، آخر شب ایک سنگین بحران سے آزاد ہوا۔ پاکستانی قوم کو ایک نئی سحر اور سحری مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور آپ سب کا حامی و ناصر ہو، آمین!‘ 

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب 174 ہو گئی جس کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے جبکہ نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔
 شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قوم کی دعائیں قبول کر لیں۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی ہمت کا مظارہ کیا جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے۔ 

مزیدخبریں