گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان عہدے سے مستعفی

09:41 AM, 10 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخواکے گورنر  شاہ فرمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول دینے سے معذرت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ  شاہ فرمان نے کہا ہے  کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑدوں گا، انہوں نے شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم پروٹوکول دینے سے معذرت کر لی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل  گورنر شاہ فرمان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں مسعتفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے فارغ کروا دیا ہے، ساتھ ہی  عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ عمران خا ن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے۔


 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان  کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل( پیر)  دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ جبکہ  کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔نئے قائد ایوان کے چناؤ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن اب پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔ 

مزیدخبریں