اسلام آباد: نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب پیر کو دوپہر 2 بجے انتخاب ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔
نئے قائد ایوان کے چناؤ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن اب پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمینٹ میں عمران خا ن کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوئی جس کے بعد وہ وزیراعظم نہیں رہے جس کے باعث نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
قائد ایوان کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل
08:55 AM, 10 Apr, 2022