وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹ سے کامیاب 

12:52 AM, 10 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب ہو گئی ،اس کے بعد اب عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ،عمران خان قائد ایوان نہیں رہے ۔

پینل آف چیئر کے ممبر ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی شروع کی تو انہوں نے تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی،جس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا ۔

اپوزیشن اتحاد نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیاب کروا لی ،اس میں حیران کن طور پر منحرف ارکان کے ووٹ شامل نہیں ۔

مزیدخبریں