مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کا عید کے بعدملک گیر احتجاج کا فیصلہ

09:34 PM, 10 Apr, 2021

اسلام آباد، مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی نے عید کے بعد ملک گیر احتجاج تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ دونوں سیاسی شخصیات کی ملاقات میں اہم سیاسی فیصلے کئے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کی اورعید کے بعد ملکی گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

 
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے محدود پیمانے پر جماعتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں