کراچی ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جہانگیرترین کے ہاتھ میں ہے، حکومت 7 ووٹ پرکھڑی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ آج عثمان بزدار اور عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، یہ حکومت پہلے ہی دن سے ہی گری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا سینیئر آدمی کہہ رہا ہےکہ مجھے دبانے کیلئے مقدمات بنے، جہانگیر ترین پر بننے والے مقدمات کا تعلق چینی سے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت 7 ووٹ پرکھڑی ہے، عشائیے میں جہانگیر ترین کے ساتھ 40 سے زیادہ حکومتی لوگ تھے، انہوں نے خود اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
شاہد خاقان نے کہا کہ اے این پی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن اس میں نقصان اے این پی کا ہوگا، تحریک اصولوں پر سمجھوتہ کر کے کامیاب نہیں ہوتی۔