ڈسکہ الیکشن :نتیجہ جو بھی آئے اسے دونوں پارٹیز کو تسلیم کرنا چاہئے،فوادچودھری

06:52 PM, 10 Apr, 2021

ملتان :وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا  عوام  ڈسکہ ضمنی الیکشن  نتائج کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھیں ،کیوںکہ مسلم لیگ ن کی روایت ہے اگریہ ہار گئے تو کہیں گے دھاندلی ہوئی ہے اور اگر جیت گئے تو کہیں گے الیکشن ٹھیک ہو ئے اور نوازشریف کا بیانیہ درست ثابت ہوا ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن جہاں بھی ہو رہے ہوں الیکشن کمیشن کو پوری طاقت میں ہونا چاہیے ،ڈسکہ الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا نتیجہ جو بھی آئے اسے دونوں پارٹیز تسلیم کریں ۔

فواد چوہدی نے کہا چاہتے ہیں الیکشن میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وژن بھی یہ ہی ہے کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن ہوں ،تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ،تحریک انصاف کی کوشش ہے الیکشن جہاں بھی ہوں ،الیکشن کمیشن پوری طاقت میں ہو ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے بارے میں کیا بات کہیں ،یہ لوگ اگر ہار گئے تو کہیں گے دھاندلی ہوئی اور اگر جیت گئے تو ان لوگوں کیلئے سب اچھا ہو گا ،پھر یہ ہی الیکشن کمیشن ان کیلئے ٹھیک اور ہارنےپر غلط ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا نتائج جو بھی ہوں دونوں کو تسلیم کرلینے چاہیں ۔

مزیدخبریں