جنوبی کوریا نے سپر سونک طیارہ متعارف کروا دیا

06:19 PM, 10 Apr, 2021

سیول ،جنوبی کوریا دفاع کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک قدم اور آگے ۔ ایف 21 جنگی طیارے بنانے کے بعد   جدید ترین فوجی سازو سامان بنانے والے کلب میں شامل ہونے  کا اعزاز  بھی حاصل کرلیا ۔ 

ذرائع کے مطابق سپر سونک طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آپریشنل ہونے کے بعد جنگی طیارے میں ہوا سے ہوا اور ہوا سے زمین پر مار کرنے والے اورکروز میزائلز فٹ کئے  جائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل طیارے کے دو ورژنز  ہیں جس میں سے ایک ورژن ایک سیٹ جبکہ دوسرا ورژن دوسیٹوں پر مشتمل ہوگا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا کہنا تھا کہ دفاعی سازو سامان کی تیاری کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ کے ایف 21 جنوبی کوریا کی ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

صدر مون جے اِن کا مزید کہنا تھا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ آزمائش کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر کے ایف 21 طیاروں کی پروڈکشن شروع کردی جائے گی۔40 طیاروں کی پروڈکشن کے لئے 2028 اور 120 طیاروں کی پروڈکشن کے لئے   2032 تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طیاروں کی پروڈکشن کی وجہ سے جہاں عوام کو نئی نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے وہیں ملک کو 5 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوگا جس سے  ملکی معیشت مزید مظبوط ہوگی۔۔

مزیدخبریں