ڈسکہ ضمنی انتخابات میں کیا بڑا اپ سیٹ ہونے جا رہا ہے ؟ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

05:54 PM, 10 Apr, 2021

ملتان :ڈسکہ ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ،ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار آگے جب تحریک انصاف کے اسجد ملہی کئی حلقوں میں پیچھے ہیں ۔

ن لیگ کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے اسجد ملہی میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  241 پولنگ سٹیشن سے مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار80098 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے اسجد ملہی 65854  ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوچکاہے، این اے 75 کی پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی، ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیّدہ نوشین افتخار کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 این اے 75 کے حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ پاک فوج کو سٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا جبکہ پر امن پولنگ ہوئی۔

  

واضح رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی نے کامیابی کا دعویٰ پہلے ہی کردیا تھا ،اسجد ملہی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ  میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے جب جب 2 ماہ میں دوسری بار ایم این اے بننے جا رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی الیکشن شفاف تھے آج بھی کوئی مسئلہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا آج پر امن الیکشن اس لیےہورہا کہ ڈی پی اواور دیگر کیخلاف انکوائریاں ہورہی ،لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پولنگ اسٹیشن پرووٹرزکوہراساں کررہےتھے.

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

ا

مزیدخبریں