لاہور :سابق کپتان سلمان بٹ ایک دفعہ پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ،سابق کپتان سلمان بٹ کو جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کا انکشاف سامنے آگیا،بلیک میلرز کی طرف سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر 900 ڈالرز ہمارے اکائونٹ میں ٹرانسفر نہ کئے گئے تو بدنام کردینگے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والوں کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرایم سرکل سے رابطہ کر لیا ،سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ 900ڈالرز ہمارے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دو ورنہ بدنام کر دینگے ،انہوں نے کہا کچھ لوگ انہیں جعلی تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کر رہے ہیں ۔
سابق کپتان کا کہنا ہے میری جم میں ورزش کی تصاویر کو توڑ مروڑ کر جعلی طریقے سے بنایا جارہا ہے اور دھمکایا جارہا ہے. ایف آئی اے سائبر کرائم نے دھمکیاں لگانے والے کی تلاش شروع کردی۔
سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ دھمکی دینے والوں کا تعلق مراکش اور فلپائن سے ظاہر ہو رہا ہے ،ایف آئی اے سائبر کرائم کی کی طرف سے سلمان بٹ کی طرف سے کی گئی شکایت پرتحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔