ملتان :ڈسکہ الیکشن میں حلقے کےعوام سے مخاطب ہو کر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی مائیں بہنیں ،بیٹیا ں بزرگ گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ظالم ،چور ،عوام دشمن حکومت کوآخری دھکا دیں ،آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، معاشی تباہی سے بچاسکتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا پورے پاکستان کوبتادو ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف، کوڑے کے ڈھیروں اور لاقانونیت کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
گزشتہ روز بھی مریم نواز نے ڈسکہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھاپہلے سے زیادہ جذبے، حوصلے اور عزم سےنکلیں، شیر پر مہر لگائیں اور عوام دشمن جعلی حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنے ووٹ کو آٹا، بجلی، گیس اور ووٹ چوروں کے خلاف استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنا ووٹ دیں تاریخی نااہلی اور نالائقی کے خلاف، کیونکہ حکومت جتنے دن رہےگی، عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتی رہے گی۔