ایجنٹ فارم 45 کی کاپی لیے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں: چیف الیکشن کمشنر

01:13 PM, 10 Apr, 2021

لاہور: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو  اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

 نیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔  شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول دیا گیا  لہٰذا ووٹرزبلاخوف پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اورپنجاب آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع کنٹرول روم کے نمبروں پردی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط لے کر انہیں اس کی کاپی ضرور دیں اور پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 کی واٹس ایپ کاپی ریٹرننگ آفیسرکو ضروربھیجیں جب کہ امیدواروں کےایجنٹ فارم 45 کی کاپی حاصل کیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔

مزیدخبریں