ڈسکہ :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے کو نوٹس

ڈسکہ :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے کو نوٹس
سورس: file

ڈسکہ: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے پر ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق ضمنی الیکشن کے دوران بونکانوالا پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

  

ذیشان رفیق کے پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا جس کے باعث پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ذیشان رفیق کی طرف سے حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،وہ ایک روز میں اپنا جواب جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے کارروائی کی جائے گی۔