چند پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں: نوشین افتخار کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

چند پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں: نوشین افتخار کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
سورس: file

ڈسکہ: این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8 بجے سے مسلسل جاری ہے۔ ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ہے۔ نوشین افتخار کہتی چند پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پر خدشات ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ  افسران پر دھاندلی کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔ یوسی جڑانوالہ کےچند پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران کی ساکھ پرخدشات ہیں۔ پرائیزائیڈنگ افسران فارم 45 میں ردو بدل کر سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ  آج امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ۔خواتین باہر نکلیں اور ڈالیں۔ آپ کی حفاظت کے لیے میں بھی میدان میں ہوں۔  پولیس اہلکار بدتمیزی کر رہے ہیں۔گزارش ہے کہ میڈیا کو نہ روکا جائے۔

واضح رہے کہ این اے 75 پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد دوبارہ الیکشن ہو رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی اور (ن) لیگ کی نوشین افتخارمیں کانٹےکا مقابلہ ہے۔

حلقےمیں کل ووٹرزکی تعداد 4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کےطورپرموجودرہیں گی۔

انتظامیہ نے ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقے میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جس کے باعث لائسنس یا بغیر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ۔

  

عام انتخابات 2018 میں (ن) لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرشاہ کامیاب ہوئےتھے اور ان کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔