لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی اکتیسویں سالگرہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے انہیں مبارک دی ہے۔
آئی سی سی کے ویریفائڈ اکاؤنٹ پر فخر زمان کی تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ میں لکھا گیا کہ فخر زمان کو سالگرہ مبارک ہو جو کہ آج اکتیس سال کے ہوگئے ہیں ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی لکھا گیا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ خوشیاں مناسکیں ۔
فخرزمان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے وہ پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔ فخر زمان نے آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری سکور کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ایک سو پچاس گیندوں پر ایک سو ترانوے رنزبنائے تھے ۔ جس کے بعد وہ رن آؤٹ ہوگئے۔