بہترین انتظامات ہیں، ووٹرز بلاخوف ووٹ ڈالنے آئیں: الیکشن کمشنر پنجاب

10:41 AM, 10 Apr, 2021

ڈسکہ: الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ  ڈسکہ این اے 75 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں ضمنی انتخاب کا شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے۔ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے انتخابی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں  ۔

نیو نیوز کے مطابق پولنگ شروع ہونے کے بعد اپنے بیان میں  غلام اسرار خان نے کہا کہ  چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔انتظامیہ پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے  ضمنی انتخاب کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ  شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ان میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائےہیں ۔

مزیدخبریں