دنیا کا پہلا ٹرانسپلانٹ زندہ انسان کا کورونا کی مریضہ کو پھیپھڑوں کا عطیہ

10:29 AM, 10 Apr, 2021

ٹوکیو: جاپان میں ڈاکٹروں نے زندہ عطیہ دہندگان کے اعضاء سے کورونا سے متاثرہ خاتون کے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا ہے ، کورونا کی مریضہ کو بچانے کے لیے خاوند اور بیٹے نے پھپھڑوں کا عطیہ دیکر تاریخ رقم کردی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے  کے مطابق کیوٹو یونیورسٹی ہسپتال نے بتایا ہے کہ تیس رکنی میڈٰکل ٹیم نے اس خاتون پر بدھ کے روز زندہ ڈونرز کے پھیپڑوں کے ٹشو کی کامیاب پیوند کاری کی ، اس کامیاب ٹرانسپلانٹ میں گیارہ گھنٹے کا وقت لگا ہے ۔ 

خاتون کے پھیپھڑوں کو  کوویڈ نائٹین کی وجہ سے خاصا نقصان پہنچاتھا ، ڈاکٹروں نے زندہ عطیہ دہندگان کے اعضا کو کورونا وائرس کی مریضہ پر کامیاب پیوندکاری کی ، 

واضح رہے کہ  حالیہ وبا کورونا کے باعث ایسے مریضوں کے پھیپڑوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں ۔ 

کیوٹو ہسپتال کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ ہے جس میں پھیپھڑوں کے ٹشو کو زندہ عطیہ دہندگان سے کوویڈ نائیٹین کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے ۔ 

ہسپتال کے مطابق یہ خاتون پچھلے سال کے آخر میں کوویڈ 19 میں مبتلا ہوگئی تھی اور سانس کی مشین  سے مصنوعی طریقے سے ان کے پھیپھڑوں کو آکسیجن  فراہم کی جارہی تھی۔ کوویڈ۔19 نے اس خاتون کے پھیپھڑوں کو اتنا نقصان پہنچایا تھا کہ وہ بلکل بھی کام نہیں کر رہے تھے اور اسے رہنے کے لئے پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ درکار تھا۔

مزیدخبریں