جو سرکاری افسر ہمارے ووٹرز کو روکے گا اسے پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دینگے: عطاءاللہ تارڑ

جو سرکاری افسر ہمارے ووٹرز کو روکے گا اسے پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دینگے: عطاءاللہ تارڑ
کیپشن: جو سرکاری افسر ہمارے ووٹرز کو روکے گا اسے پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دینگے: عطاءاللہ تارڑ

ڈسکہ:  مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللّہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج کسی ووٹر کو روکا یا تنگ نہ کیا جائے  ورنہ انہیں پنجاب میں نوکری نہیں کرنے دیں گے۔

ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللّہ تارڑ نے کہا کہ ہم عمران خان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ حلقے کا سکون قائم رہنے دیا جائے ورنہ خود روکیں گے۔

  

واضح رہے کہ  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ پولنگ  شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار ہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ان میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے کر اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

14 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر بی کیٹیگری میں جبکہ 137 پولنگ اسٹیشنز سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اے کیٹیگری کے 47 پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائےہیں ۔