حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے

 حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے

لاہور : حکومت نے انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے انسداد ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ پابندی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ہدایت پر لگائی گئی ہے ، انسدا دملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی ، پابندی کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی ہے ۔

 کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جما لیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم پاکستان میں صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے جبکہ امریکہ میں وبا قابو سے باہر ہوتی چلی جارہی ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4601 ہو گئی ہے جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے ۔ملک میں اب تک 54 ہزار 706 ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں ۔