لاہور کا وہ علاقہ جہاں کورونا کے 9 کیس سامنے آنے پر پورا محلہ سیل کردیا گیا

03:13 PM, 10 Apr, 2020

لاہور : سکندریہ کالونی میں کورونا کے 9 کیس سامنے آنے پر علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا,

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص سندھ سے بطور مہمان آیا تھا اور اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔سمن آباد کے علاقہ سکندریہ کالونی کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے۔ انتظامیہ نے سکندریہ کالونی کو ریڈ اور یلیو زون میں تقسیم کر دیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کہتے ہیں سکندریہ کالونی میں کورونا کے 9 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں پر 80 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،57 فیملیز کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، کل 9 کیسز کورونا کے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کو ایکسپو سنٹر میں قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ اب یہ 14 دن کے لیے گھروں میں رہیں گے جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جو جو نیگیٹو آتے جائیں گے انہیں باہر نکال دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں