لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب تک ملک بھر میں 4601 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعدا د2279 تک جا پہنچی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے لاک داﺅن میں مزید ایک ہفتے توسیع کی خواہش کا اظہار کر دیاہے اور وفاق کو لاک ڈاﺅن میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی سفارش بھی کر دی گئی ہے تاہم حتمی اعلان وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی ہو گا ۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے لاک ڈاﺅن کی معیاد 7 اپریل تک تھی جس میں مزید ایک ہفتہ اضافہ کیا گیا اور یوں لاک ڈاﺅن 14 اپریل تک کر دیا گیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے صوبائی حکومت نے لاک ڈاﺅن میں مزید اضافے کا فیصلہ کیاہے ۔