پی آئی اے کی ائیرہوسٹس پیرس میں لاپتہ ، ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

پی آئی اے کی ائیرہوسٹس پیرس میں لاپتہ ، ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستان ائیرلائن کی ائیرہوسٹس پیرس میں لاپتہ ہوگئی ، پی آئی اے نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس پیرس میں لاپتہ ہوگئی ہے جس کے بعد ادارے نے اپنے طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

ائیرہوسٹس شازیہ نے 16 اپریل کو  پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 733 پر لاہور سے پیرس کیلئے بورڈ کیا  لیکن پیرس پہنچنے کے بعد شازیہ لاپتہ ہوگئی ، ادارے کی جانب سے اس سے متعدد مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی ۔

پی آئی اے نے اپنے طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، شازیہ نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں اپنا لکھا ہوا استعفیٰ چھوڑا ہے لیکن پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایا ہے کہ ابھی تک ہمیں شازیہ کا کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔

v