ممبئی:مہیشور کے پرانے تاریخی قلعےمیں قیمتی مجسمے کو نقصان پہنچانے پر متعلقہ محکمے نے سلمان خان کے پروڈکشن ہاﺅس کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ،سلمان خان کی فلم دبنگ تھری کی شوٹنگ کے دوران مہیشور کے پرانے تاریخی قلعے میں ایک قیمتی مجسمے کو نقصان پہنچا جس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے نے سلمان خان کے پروڈکشن ہاﺅس کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ قلعے کے مخصوص علاقے میں فوری شوٹنگ بند کر دیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا قلعے میں شوٹنگ کا اجازت نامہ کینسل کر دیا جائے گا ۔دبنگ تھری کی ٹیم کو اپنے دو سیٹ ہٹانے کا حکم جاری کردیا گیا ،حکم عدولی کی صورت میں شوٹنگ پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دبنگ تھری رواں سال دسمبر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی اور اس میں سلمان خان کے مدمقابل سوناکشی سنہا کام کر رہی ہیں۔