لاہور:سانحہ ساہیوال کےمتاثرین کی وزیراعظم عمران خان سےملاقات ، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانےکی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق،سانحہ ساہیوال کےمتاثرین نے لاہور میں وزیراعظم عمران خان سےملاقات کی، متاثرہ فیملی نےوزیراعظم سےجوڈیشل کمیشن بنانےکی درخواست کی جس کو وزیر اعظم نے مان لیا اور جوڈیشل کمیشن بنانےکی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن قانونی طورپربن سکتاہےتو اس پر عمل کیاجائے اوروزیراعلیٰ پنجاب کوقانونی اقدامات کرنےکی ہدایت کردی
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے 3مطالبات پیش کیے جن میں جوڈیشل کمیشن،کیس لاہورٹرانسفراورجھوٹی ایف آئی آرخارج کرنا شامل ہے وزیراعظم نے ہمارےتینوں مطالبات تسلیم کیے ہیں اور جھوٹامقدمہ فوری خارج کرنےکاحکم دیاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کاکیس لاہورٹرانسفرکرنےمیں حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں جب سی ٹی ڈی نےمقدمہ خارج کرنےکاکہاتوابھی تک کیاکیوں نہیں؟اس موقع پر وزیراعظم بچوں کےلیے2کروڑاوروالدین کےلیےایک کروڑکاچیک بھی دیا۔