جدہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے تاریخی مقامات مٹانے اور ان میں ردوبدل کرنے اور نقصان پہنچانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔
کسی بھی تاریخ مقام کو چاہے وہ کہیں بھی ہو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اسے مٹانےکا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہوگا۔
سعودی اخبار کے مطابق کسی بھی مقام کو گرانے کی اجازت کابینہ سے لینی ہوگی ۔ شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد ہی اس پر عمل ہوسکتاہے ۔جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی تاریخی ورثے کو گرانے کی اجازت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2030 ویژن کے تحت سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے شروع کردیئےہیں ، جس کے خاطرخواہ نتائج بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔