اداکارگوہر رشید مارخور کی نسل بچانے کے لئے میدان میں آگئے

02:05 PM, 10 Apr, 2019

اسلام آباد: پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید قومی جانور مارخور کی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کے لئے میدان میں آگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مرزا گوہر رشید نے انسٹا گرام پر مارخور کی نسل کے بچاؤکے لئے ایک آگاہی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے مختلف کارڈ دکھا کر مارخور کے شکار کی روک تھام کے لئے پیغام دیئے ہیں۔ گوہر رشید نے ویڈیو میں مختلف کارڈ کے ذریعے یہ بتایا کہ میں گوہر رشید ہوں اور میں آپ لوگوں کو کچھ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مارخور ہے جن کی نسل ماحولیاتی تبدیلی اور شکار کی وجہ سے کم ہو رہی ہے۔

گوہر رشید نے یہ بھی بتایا کہ2015 ءمیں فطری تحفظ کی عالمی تنظیم( آئی یو سی این) نے مارخور کو معدومیت کے خطرے سے دو چار قرار دیا تھا۔ گوہر رشید نے مارخور اور اس کے لئے اقدامات اور ماخور کی معدومیت کے لئے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

گوہر رشید نے اپنی اس ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم فرق ختم کریں اور آپ سب پاکستان میں مارخور کی معدومیت کے خلاف آواز بلند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں