اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اپنی بہن کے ہمراہ آج جعلی اکاؤنٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 29 اپریل تک توسیع کی منظوری دیدی۔
آج پیشی کے موقع پر سابق صدر تب غصہ آ گیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کیا ضمانت ہو جائے گی جس پر آصف علی زرداری نے صحافی کا موبائل فون لے کر بند کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہونیوالی سماعت میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی تھی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کو نیب کے سامنے شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔