بلاول بھٹو نے سندھ میں 2 پاور پلانٹس کا افتتاح کر دیا

12:37 PM, 10 Apr, 2019

تھرپارکر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ و پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

بجلی منصوبے کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

تھرکول سے بننے والی بجلی کے 660 میگا واٹ بجلی گھروں سے بجلی کی تیاری کا آغاز آج سے ہو گا۔ ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی جب کہ جون تک بتدریج کمرشل بنیادوں پر مکمل بجلی کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں