ایف بی آر نے کراچی میں 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا

11:34 AM, 10 Apr, 2019

کراچی :ایف بی آر نے کراچی میں 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ۔

ذرائع کے مطابق 4 تاجروں کی جانب سے 5 سالوں میں ایک ارب 26 کروڑ سے زائد کا ٹیکس چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والے تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ضلع بونیر اور کراچی صدر موبائل مارکیٹ کے پتے درج ہیں، ملزمان تجارتی سرگرمیوں کے دوران منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کیا کرتے تھے ۔

مزیدخبریں