ماڈلنگ کی غرض سے کراچی سے آنے والی لڑکی کا اندھا قتل

10:08 AM, 10 Apr, 2019

کراچی : ماڈلنگ کی غرض سے کراچی سے آنے والی لڑکی کا اندھا قتل ۔

کراچی کی نوجوان لڑکی ماڈلنگ میں اپنامستقبل بنانے اور آنکھوں میں سہانے سپنے سجائے لاہور آئی مگر اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ یہاں کراچی واپس جانا اس کی قسمت میں نہیں ہے ۔ لاہور میں اس لڑکی  کا قتل کردیا گیا ،اور قتل کرنے والے لاش کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز تین نامعلوم ملزمان نے 22 سالہ نوجوان لڑکی کیلاش ہسپتال میں چھوڑی اور فرار ہوگئے ۔ لڑکی کی شناخت اقرائ سعیدکے نام سے ہوئی ہے جو ماڈلنگ کے لیے کراچی سے لاہور آئی تھی ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کو نشہ آور چیز کھلائی گئی تھی اور اس کے بعد اس کا قتل کیا گیا ۔پولیس نے تحقیقات کے بعد لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والے تین ملزمان حسن ، عمر  اور عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ے ۔جبکہ مقتولہ کے والد کو کراچی سے بلا لیا گیا ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ اصل صورت حال کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوگا ۔

مزیدخبریں