اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے

09:05 AM, 10 Apr, 2019

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمانت ملنے کے بعد ملتے ہی غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

لاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا وہ لندن میں اپنے مختصر قیام کے دوران اپنے پوتے اور پوتی سے ملاقات کریں  گے  اور اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد کر دی تاہم دونوں رہنماوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اس سے قبل ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جا سکے تھے۔

مزیدخبریں