ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ والد جیکی شروف کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سبھاش گھئی نے ٹویٹر پر اداکار جیکی شروف اور ان کے بیٹے ٹائیگر شروف کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہاکہ اداکار جیکی شروف کے لئے سب سے بڑا خراج تحسین ان کا بیٹا ٹائیگر شروف ہے،مجھے دونوں پر مجھے فخر ہے کہ ایک ہی فیملی میں 2ہیرو ہیں،ایک 1980کی دہائی سے ہیرو ہے اور دوسرا 2018ء کا ہیرو ہے، جس پر ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس آپ ہیں لیکن یہاں صرف ایک ہی ہیرو ہے اور وہ میرے والد جیکی شروف ہیں جن سے میرا کوئی تقابل نہیں ہے۔ اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ میں دکھائی دیں گے۔
میرا اپنے والد کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، ٹائیگر شروف
10:57 PM, 10 Apr, 2018