پاکستان ، چین آئرن برادرز ہیں : شاہد خاقان ، پاکستان خطے میں امن کی علامت ہے:صدر شی

10:04 PM, 10 Apr, 2018

بیجنگ : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی صدر کا ایشیا کی ترقی کیلئے کردار قابل ستائش ہے ، چینی صدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دورہ چین کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے ملاقات کے دوران صدر شی کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ، انھوں نے ایشیا کی ترقی میں چینی صدر کے کردار کی بھی تعریف کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں ، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی علامت ہے ، سفارتی اور عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں